اٹلی (عمرالیاس) منہاج القرآن بریشیاء کے زیر اہتمام عید الاضحی کا پروگرام PalaBresciaھال میں منعقد ہوا۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی۔
ثناء خوانی کی سعادت قاری گلزار اور اس کے ساتھیوں نے حاصل کی۔ خصوصی خطاب ڈائریکٹرمنہاج القرآن بریشیاء علامہ وقار احمد قادری نے کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے اسلام کے تصور قربانی کو قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل انداز میں پیش کیاانہوں نے کہا کہ جہاں ہم اپنے لیے قربانی دیں وہاں ہمیں آج کے دن آقاکریم ﷺ کی اس دکھی امت کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو قربانی نہیں کر سکتے۔

پروگرام کا اختتام امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ بریشیاء کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب وDVD’sکا اسٹال بھی لگایا گیا۔