حکومت کب تک سابقہ حکومتوں کا رونا روتی رہے گی، اپنی کارکردگی پر بات کرے

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ’’اچھا وقت آنے والا ہے ‘‘ آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسنے والوں پر دوبارہ اچھا وقت نہیں آتا۔سودی قرضوں سے معیشت ٹھیک ہوتی ہے نہ خوشحالی اور ترقی وتی ہے ۔جب تک خود انحصاری کے باعزت راستے پر نہیں چلتے ہمارا عزت و وقار اسی طرح نیلام ہوتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطا ر ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے والا کوئی ملک بھی آج تک ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کرسکا ۔دریں اثنا پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت رمضان کے دوران غریبوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے ،سستے بازار مسئلے کا حل نہیں۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے ایسی شرائط پرقرضہ نہ لیا جائے جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے ، اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا