جرمنی (اردو لائن نیوز نیٹ ورک )بھارت جارحیت سے باز آجائے وگرنہ ایسا سبق سکھائیں گے نسلیں بھی یا د رکھیں گی ، انڈیا کسی خوش فہمی میں نہ رہے ان خیالات کا اظہار جرمنی میں حب الوطنی کی بنیادوں پر قائم ہونے والے تنظیم ”ہم ہیں پاکستان ”کے بانی و چیئرمین محمود سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انڈیا کی آرمی چیف کے دھمکی آمیز بیان کی سخت االفاظ میں مزمت کرتے ہیں ،بھارتی حکومت کو خبردار کرتے ہے ۔ ایسی جارحانہ حکمت عملی سے باز رہے ،ورنہ ایسی منہ کی کھانی پڑے گی کہ اپنے زخم چاٹنے پر مجبورہوجائے گے۔ ہم پاکستانی بحیثیت قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہے۔ اپنے داخلی حالات سے توجہ ھٹانے کے لئے پاکستان پر جارحیت سے باز رہے ۔ ورنہ انڈیا جو ایک غیر فطری ملک ہے دنیا کے نقشے پر نظر نھیں آئے گا ۔ہم زندہ قوم ہے اپنے پاک وطن کی حرمت پر کٹنے مرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ ہندوستان نے اگر حملہ کا مذموم ارادہ کیا تو ایسا سبق دے گے کہ تاریخ یاد رکھے گی اورہم بتا دے گے کہ ہم ہیں پاکستان،بھارتی فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جس سے شہری شدید متاثر ہورہے ہیں بھارت جارحیت سے باز آجائے وگرنہ بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یا د رکھیں گی، عالمی براداری بھارت کی جانب سے مسلسل جاری جارحیت کا نوٹس لے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حکمران فوری طور پر بھارتی جارجیت کو عالمی برادری کے آگے اٹھائیں ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں دشمن کا مقابلہ کرنے اور وطن عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔