انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کراچی ڈویژن کےجنرل سیکریٹری ملک عزیز الرحمن کو جرائم پیشہ غنڈوں نے سفید رنگ کی ٹویٹا کرولا کار سے نیٹی جیٹی پل پر ٹکر مار کر دھمکی دی اور حق سچ لکھنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دے کر فرار ہوگئے تھے

اس واقعہ میں ملک عزیز صاحب کی دائیں ایڑی کی ہڈی میں فریکچر آیا جو کہ ضیاء الدین اسپتال سے پلاسٹر لگوایا.
اور جیکسن تھانہ میں بزریعہ واٹس اپ ایس ایچ او کو تفصیلات سے آگاہ کیا.
کل رات ایس ایچ او تھانہ جیکسن خود ملک عزیز صاحب کے گھر آیا اور اس کا بیان لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی.
ان شاء اللہ بہت جلد نامعلوم ملزمان بھی گرفت میں آ جائیں گے
ملک عزیز صاحب 6 ہفتے تک بیڈ ریسٹ پہ ہیں آپ تمام دوستوں سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ اس شیر دل جوان کو پہلے سے بھی ذیادہ قوت سے جرائم پیشہ غنڈوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھے.
انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے مرکزی قائدین اور صوبائی خادم نے اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا.
ڈاکٹر ایوب کاوش
صدر IJCOP سندھ