rishikapoor759ممبئی بھارتی اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ انہیں ایک پاکستانی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انٹرویومیں کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے باقاعدہ سرکاری اجازت نامے موجود تھے لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔ پاکستانی اداکاروں نے اڑی حملے کی مذمت کرنے سے انکار کردیا جو انہیں بہت برا لگا۔ البتہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ بھی جلد ہی حل ہوجائیگا۔ ہمیں کسی غلط یا ناپسندیدہ چیز میں نہیں پڑنا چاہئے اور نہ اسے بڑھاوا دینا چاہئے ، یہ دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے ۔