PAT Ijlasپاکستان عوامی تحریک نااہل اور قاتل حکمرانوں کا پیچھا قبر کی دیوار تک نہیں چھوڑے گی
پاکستان عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) 17اگست 2017ء پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدرابراررضاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عوامی تحریک کی درخواست 21اگست کو سماعت کے لئے منظورکرلیا گیا، انہوں نے بتایا کہ عوامی تحریک نے نواز شریف اور ان کی فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے ،مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کی منسوخی اور نواز شریف کو پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت سے روکنے کے لئے درخواست ہائی کورٹ میں دائرکی تھی،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست سماعت کی منظوری کے بعد ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں عوامی تحریک کے رہنما راجہ منیر اعجاز،غلام علی خان،فاروق بٹ،احسان اللہ سیال ایڈووکیٹ،صدیق بٹ،شبیر ملک،سردار پھل نصیب،شیخ اقبال،عرفان طاہر،حمزہ بٹ،حمزہ منہاج،محبوب الہی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،ابراررضاایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہماری دائر ہائی کورٹ نے درخواست الیکشن کیشن کو بھجوا دی تھی،اب الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نااہل اور قاتل حکمرانوں کا پیچھا قبر کی دیوار تک نہیں چھوڑے گی،انہوں نے کہا کہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے اور قاتلوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے،