285744_59931267لاہور: (ویب ڈیسک ) بھارت پاکستان دشمنی میں پاگل ہو گیا پاکستان پر پابندیاں لگانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کر دی جسے پاکستان کے عظیم دوست ملک چین نے ناکام بنا دیا۔

پاکستان سے خار رکھنے والا بھارت دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے والی کمیٹی میں پاکستان پر پابندیاں لگانے کی قرارداد پیش کی۔   مزید پڑھیں:ذکی الرحمن لکھوی کا معاملہ بھارت بے جا نہ اچھالے، پاکستان   قرارداد ذکی الرحمان لکھوی کی عدالت سے رہائی کے خلاف پیش کی گئی۔ بھارت کا موقف تھا کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔ چین نے فوری طور پر قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ چینی نمائندے کا کہنا تھا بھارت نے پاکستان کو لکھوی کے خلاف مناسب معلومات اور شواہد پیش نہیں کئے۔ لکھوی کی رہائی پر بھارتی واویلا بے بنیاد ہے۔