لالہ موسٰی(فرحان حفیظ) قمرزمان کائرہ اور اعتزاد احسن نے کوشش کی مگر آصف علی زرداری نہیں چاہتا کہ نواز شریف کا احتساب nawaz & zardariہو ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اس ملک کی اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے اسمبلی میں اپوزیشن کا کام ہی یہ ہے کہ نشاندہی کریں کہ پبلک کا پیسہ چوری ہو گیااور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پیسہ چوری ہوا ہے قراردا د کہہ رہی ہے اس کے اوپر تحقیقات ہوں ن لیگ کہہ رہی ہے تحقیقات بھی نہ ہوں یہ بے شرمی کی حد ہے اس کایہ مطلب ہے کہ شریف خاندان جتنی مرضی کرپشن کرے ان کو کرنے دو،مجھے اب اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نواز شریف کی ن لیگ میں سوائے تھوڑے سے لوگوں سے اکثر کو اس نے پیسہ کھلوایا ہوا ہے انہوں نے اس کو پیسہ بنانے کا موقع دیا ہے وہ بھی کرپٹ ہیں اس لیے ان کو ڈر ہے کہ نواز شریف کی کرپشن پکڑی جائے گی تو ا ن کی بھی باری آ جائے گی آصف زردای کو بھی یہی ڈر ہے آصف زرداری اوپر سے نورا کشتی کھیل رہا ہے پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری میں فرق ہے قمرزمان کائرہ اور اعتزاد احسن نے کوشش کی مگر آصف علی زرداری نہیں چاہتا کہ نواز شریف کا احتساب ہو ،بلاول کو آصف علی زرداری کنٹرول کرتاہے ظاہر ہے وہ اس کا باپ ہے آصف علی زرداری صرف اور صرف پانامہ سکینڈل کو استعمال کر رہا تھاایان علی کوبچانے اور ڈاکٹر عاصم کو چھڑوانے کے لیے اُن کی یہی کوشش تھی کہ یہ بچ جائے ہمیں ٹی او از پر لٹکایا ہوا تھااصل میں یہ ملے ہوئے ہیں اُس کے ساتھ سولو فلائٹ نہ کرتے تو اور کیا کرتے