خوشاب( ): آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافسمین فیڈریشن پنجاب ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب Khushab Setجوہرآباد میں احتجاج کیا گیا جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی صدر ملک غلام ربانی، سینئر نائب صدر حامد خان اور جنرل سیکرٹری ملک زین العابدین ،نے ڈرائنگ اسٹیبلشمنٹ/ٹیکنیکل سٹاف کو دوسری مرتبہ اب گریڈیشن کرتے وقت نظر انداز کرنے کی پُر زور مذمت کی مقررین نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی اقدامات کی صورت حال ڈرائنگ اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں یونہی رہی تو آخر کار دفاتر کی تالہ بندی کرنی پڑے گی کیونکہ آج تک ٹیکنیکل سٹاف نے لوگوں کیلئے بیساکھیوں کا کام کیا ہے امگر اپ گریڈیشن کے وقت مسلسل نظر انداز کرنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔