358271_36948933کوئٹہ:  آرمی چیف جنرل راحیل شریف پولیس ٹریننگ پر حملے کے بعد کوئٹہ پہنچے۔ ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا۔ پولیس حکام، فوج اور ایف سی حکام سے ملاقات کی اور دہشت گردوں سے لڑنے والے جوانوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف کو پولیس ٹریننگ پر حملے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ کے بعد آرمی چیف نے کیپٹن روح اللہ شہید کے لیے تمغہ جرات اور زخمی نائب صوبیدار محمد علی شہید کے لیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا۔ دونوں فوجی افسروں کو اعزازات دہشت گردوں کیخلاف دلیرانہ کارروائی پر دیئے گئے۔ کیپٹن روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی نے خودکش حملہ آور کو ہلاک کیا۔